صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کا قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اللہ بخش کی عیادت

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی ویزر کھیل سردار محمد بخش مہر کا چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر معروف فٹ بالر قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اللہ بخش کی SIUTمیں عیادت کی اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اللہ بخش 1966ء میں قومی فٹ بال ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں جو آج کل شدید علالت کے باعث SIUTمیں زیر علاج ہیں وہ فالج کے باعث پیروں سے بھی معذور ہیں۔

وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے اللہ بخش جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے حکومت سندھ کی جانب سے فٹ بالر اللہ بخش کے علاج میں بھر پور تعاون اور صاحبزادی کو سرکاری ملازمت اور ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلا ن بھی کیا۔

سردار محمد بخش مہر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو کی جانب سے اللہ بخش کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔