میانی اڈا (نامہ نگار) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم گزشتہ روز ادیس ابابا ایتھوپیا کے دورہ پر روانہ اس دورہ کے لئے پرائم منسٹر آف پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدائت پر صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان کو منتخب کیا گیا جہاںوہ ایتھویا کے شہرادیس ابابامیں صاف پانی کے منصوبہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اس بات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ملک اشتیاق اعوان نے کیا ان کے مطابق میاں شہباز شریف کے بعد میاں نواز شریف کا اعتماد اور صوبائی وزیر کی انتھک محنت سے ضلع چکوال کے عوام کے سر فخر سے بلند ہو گے ہیں صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان جہان پنجاب کے بعد پاکستان اور انٹرنیشنل لیول پر چکوال کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
وہاں وہ اپنے حلقہ منارہ سے لنڈی پٹی تک عوام سے مکمل رابطہ میں ہیں صوبائی وزیرنے گزشتہ دنوں ونہار میں کامیاب جلسے کئے جہاں یہ بات دیکھنے کو ملی کہ عوام ان کی ایک جھلک کے لئے دیوانے ہورہے تھے وہاں صوبائی وزیرملک تنویر اسلم بھی اپنا زیادہ وقت اپنے حلقہ کی عوام میں گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں بے شک ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔