نوڈیر (جیوڈیسک) وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صوبائی وزرا جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔نوڈیرو ہاوس میں اپنے دورے کے آخری مرحلے میں صوبائی کابینہ اور سکھر و لاڑکانہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے خطاب کر تے ہوئے ایصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے یہی وجہ تھی کہ حکومت نے اپنے پانچ سال مکمل کئے۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور وزیر اعلی قائم علی شاہ نے خطاب کر تے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی جمہوریت کے لئے کئے گئے اقدامات کوسراہا۔ اپنے دورے کے دوران ای صف علی زرداری گڑھی خدا بخش بھی گئے اور شہید رہنماوں کی قبروں پرفاتحہ خوانی اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔