خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

Election

Election

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں ضلع کونسلز اور تحصیل کونسل کی ری پولنگ ہوئی۔ جس کے اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو ضلع کونسلز کے 36 وارڈز میں کامیابی ملی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے گیارہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان 9 نشستیں جیتی ہیں۔ مسلم لیگ ن کو 6، قومی وطن پارٹی کو 3 اور جماعت اسلامی کو دو سیٹیں ملیں جبکہ 22 آزاد امیدوار بھی جیت گئے ہیں۔ تحصیل کونسل کی 40 وارڈز کے نتائج آ گئے۔

تحریک انصاف نے 16 نشستیں حاصل کیں۔ جے یو آئی ف نے 5 ، اے این پی 6، ن لیگ کی 3، عوامی جمہوری اتحاد کو 2، پیپلزپارٹی جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کو ایک ایک سیٹ ملی جبکہ 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔