اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ صوبوں کے لیگل فریم ورک میں بلدیاتی انتخابات کا قانون، انتخابی قواعد، حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن شامل ہے، اسکے بغیر بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتے۔ ان کا کہنا ہے صوبے بلدیاتی انتخابات کے لئے اپنا لیگل فریم ورک مکمل کریں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا مقصد اختیارات عوام کو منتقل کرنا اور فیصلوں میں شامل کرنا ہے۔
الیکشن کمیشن جامع لیگل فریم ورک کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کرواتا ہے تاہم بلدیاتی انتخابات کے لئے صوبوں کی جانب سے لیگل فریم ورک ابھی الیکشن کمیشن کو نہیں ملے۔ انہوں نے صوبوں کو بلدیاتی انتخاب کرانے کے لئے اپنا لیگل فریم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
لیگل فریم ورک میں بلدیاتی انتخابات کا قانون، قواعد، حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر لیگل فریم ورک بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جا سکتے۔ چیف الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کی بنیاد نئے شماریاتی بلاکس پر ہونی چاہیے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ اور پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے قانون کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔