اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور میڈیا پرسن انجینئر افتخار چودھری نے نے گزشتہ روز یو سی ٧٤ کے چیئرمین بشیر حیدری سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کے منتحب اراکین سے سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے کے پی کے بلاتفریق فنڈز دئے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہاں کے عوام آنے والے انتحابات میں تحریک انصاف کو کامیاب کریں گے۔جبکہ پنجاب کے بلدیاتی نمائیندوں کی حالت دیکھ کر ترس آتا ہے۔
نون لیگ کی حالت یہ ہے کہ ابھی تک ضلع کونسل کے چیئرمین تک منتحب نہیں ہو سکے۔ بشیر حیدری نے کہا کہ نون لیگی منتحب نمائیندوں کو چودھری نثار نے تیس تیس لاکھ کے فنڈ دئے ہیں ہمیں ایک دھیلہ بھی نہیںدیا گیا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر افتخار چودھری کو یہ بتایا کہ ہم بلے کے نشان پر منتحب ہوئے ہیں اللہ کے فضل سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔اس موقع پر انجینئر افتخار چودھری نے انہیں شاباشی دی۔