اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے اجلاس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ سوائے پنجاب حکومت کے کسی صوبے نے اب تک ایکشن پلان کے دیئے گئے اہداف کے بارے میں وفاقی حکومت کو رپورٹ پیش نہیں کی۔
جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ وہ تینوں صوبائی حکومتوں سے رابطہ کر کے اس عمل کو تیز کریں اورچند یوم میں وہ پھر قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کو چیک کرنے کیلیے جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔