دھاندلی زدہ حکمرانوں سے عوام کو بھلائی کی توقع نہیں: پی ٹی آئی

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ غریب دشمن حکمرانوں نے اقتدار کی آئینی مدت پوری کر لی تو ملک کا اﷲ ہی حافظ ہو گا’ دھاندلی سے اقتدار میں آنیوالی ن لیگ سے عوام کو کسی بھلائی کی توقع نہیں، 6 ماہ میں بجلی کا بحران حل کر نے کا نعرہ لگانیوالی ن لیگ کے پاس اب وضاحتیں کر نے کے سواکچھ نہیں دریں اثنا پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے پر ویز رشید کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے پرویز رشید کوجھوٹ بولنے کی ڈیوٹی سونپ رکھی ہے

وہ صرف اور صرف عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری سے تحریک انصاف سپیشل پرسن وِدڈس ایبل ونگ کا وفد آج پارٹی آفس میں ملاقات کرے گا۔ دریں اثنا تحریک انصاف پنجاب کے ریجنل صدور و جنرل سیکرٹریز، ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس 3 فروری کے بجائے 5 فروری کو زیر صدارت صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری ہو گا۔