صوبائی نظام حکومت پاکستان کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے‘ امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی آبادی میں اضافہ اور بڑھتے ہوئے عوامی مسائل انتظامی یونٹس میں اضافے کے متقاضی ہیں مگر لسانی بنیادوں پر صوبوں کے قیام سے نہ صرف پاکستان کی وحدانیت کو نقصان پہنچے گا بلکہ مسائل میں مزید اضافہ ہوگا اسلئے وفاق پاکستان اور قومی یکجہتی کے استحکام و تحفظ کیلئے مزید صوبے بنانے کی بجائے روشن پاکستان پارٹی کے پیش کردہ مقامی خود مختاری کے فارمولے کے تحت پاکستان کی تمام ڈویژنوں کو خود مختار و با اختیار بنایا جانا چاہئے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کراچی صوبہ کے مطالبہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو نئے صوبوں کی ضرورت سے انکار کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس حقیقت کو فراموش کیا جاسکتا ہے صوبائی نظام کے باعث چند مخصوص ڈویژنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی ملی جبکہ پسماندہ ڈویژنیں آج تک پسماندہ ہیںاسلئے صوبائی نظام میں پاکستان کے ہر شہر و گا¶ں کی یکساں ترقی ممکن نہیں ہے۔

جبکہ مقامی خود مختاری کے تحت ڈویژنوں کو خود مختار و با اختیار بناکر نہ صرف اختیارات کو نچلی سے نچلی سطح تک منتقل کیا اور عوام کو بااختیار و شریک اقتدار بنایا جاسکتا ہے بلکہ پاکستان کی ہر ڈویژن کو قومی نظام کے تحت ترقی و خوشحالی کے یکساں مواقع فراہم کرکے ملک بھر میں یکساں ترقی و خوشحالی کی داغ بیل ڈالی اور جمہوریت کے ثمرات پاکستان کے ہرفردتک پہنچائے جاسکتے ہیں۔