جہاں مفاد ہو گا امریکا اپنا فوجی مشن جاری رکھے گا: باراک اوباما

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) ملٹری اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ امریکا کو دوسروں کی جنگوں کا حصہ بننے سے گریز کرنا چاہئے۔

جدید ٹیکنالوجی سے دہشتگردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ہم ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں جہاں سکول کی طالبات اغواء نہ ہوں۔ دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے ایک ارب ڈالرز کی امداد کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے عراق سے اپنی فوجیں واپس بلائی ہیں، القاعدہ کا سابق سربراہ اُسامہ بن لادن اب زندہ نہیں ہے۔ افغان جنگ سے باہر نکل رہے ہیں جہاں مفاد ہو گا امریکا اپنا فوجی مشن جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں سے باہر ہونے والے حالات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ جارحیت نظر انداز کرنے پر اتحادیوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔