کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کی ضمانت میں توثیق کی درخواست کی سماعت،عدالت نے وسیم اختر کو 10 روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
وسیم اختر کے خلاف ٹاک شوز میں قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے پر مقدمات درج ہیں، وسیم اختر کہتے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمات سیاسی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کی ضمانت میں توثیق کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ضمانت میں 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
وسیم اختر کے خلاف ٹاک شوز میں قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے پر تھانہ سہراب گوٹھ اور سائٹ میں مقدمات درج ہیں۔۔
اس سے قبل ہائی کورٹ آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، ان کے خلاف مقدمات سیاسی بنیاد پر بنائے گئے۔۔