کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود کے ہمراہ قبلہ با با مخدوم محدم شاہ میاں کے سالانہ مرکزی عرس کے انتظامات کے جائزے کے لئے عظیم پورہ قرستان کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ بلدیاتی افسران سے کہاکہ عرس کے موقع پر زائزرین کی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عظیم پورہ قبرستان میں صفائی وستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
اس موقع پر قبرستان کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ قبرستانوں کی راہ داریوں سے خار دا ر جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر رکھنے کے حوالے سے انتظامات کریں عرس کے انتظامات کے جائزے کے موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے عرس کمیٹی کے منتظم سجادہ نشین دربار شریف شاہ اطہر محمد ضیاء سے ملاقات کی اور اُن سے عرس کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا منتظمین عرس کمیٹی کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی گئی ۔