پریذیڈینٹ کپ کرکٹ : پورٹ قاسم اورحبیب بینک کی کامیابی

Cricket

Cricket

پریذیڈینٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پورٹ قاسم اتھارٹی اور حبیب بینک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پورٹ قاسم کے خلاف سوئی سدرن گیس نیپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو اڑتیس رنز بنائے۔ اظہر علی نے ناٹ آٹ پچانوے رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے تراسی رنز بنائے۔ جواب میں پورٹ قاسم نے مطلوبہ ہدف چوالیسویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

خرم منظور نے ایک سو پندرہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ایک اور میچ میں حبیب بینک نے اسٹیٹ بینک کی ٹیم کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔