لاہور(جیوڈیسک)مصباح الحق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سوئی سدرن گیس کی ٹیم نے پریذیڈینٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
لاہور میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں نیشنل بینک کے خلاف سوئی سدرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو باسٹھ رنز بنائے۔ مصباح الحق نے ساٹھ گیندوں پر چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے اناسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اظہر علی نے سینتالیس اور توفیق عمر نے چالیس رنز بنائے۔ وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
جواب میں نیشنل بینک کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو چھیاسی رنز ہی بناسکی۔ دیگر میچز میں حبیب بینک نے یو بی ایل اور خان ریسرچ لیبارٹریز نے پورٹ قاسم کو زیر کیا۔