پی ایس 73 جامشورو میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

Election

Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 73 جامشورو میں ضمنی انتخابات 29 نومبر کو ہوں گے۔ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سید عبدالنبی شاہ کے استعفی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 73 جامشورو کے لئے کاغذات نامزدگی 30 اور 31 اکتوبر تک وصول کئے جائیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 5 اور 6 نومبر کو ہو گا جبکہ حتمی فہرست 11 نومبر کو جاری کی جائے گی۔