تھانہ گرجاکھ پولیس نے نوٹوں کے سامنے عدالتی حکم کو بھی روند ڈال

گوجرانوالہ : تھانہ گرجاکھ پولیس نے نوٹوں کے سامنے عدالتی حکم کو بھی روند ڈالا، مقامی پولیس کا عدالتی بلف کے ذریعے مکان کا قبضہ حاصل کرنے والے کے اہل خانہ پروحشیانہ تشدد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میر مظفر روڈ بڑا گلہ کے نصراللہ ولد نور حسن نامی شخص نے عدالتی بلف کے ذریعے مکان کا قبضہ حاصل کیا۔

مخالف پارٹی نے مقامی پولیس سے ساز باز کرلی جس پرمقامی پولیس کے اہلکاروں نے مذکورہ مکان پر دھاوہ بول دیا اور گھر پر موجود نصراللہ کے بیٹے راشد حسن ، خالد حسن اور بہن خالدہ زوجہ قاری معین الدین پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے عدالتی احکام کی دھجیاں بکھیر دیں۔ اہل علاقہ نے آر پی او، سی پی او گوجرانوالہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے تھانہ گرجاکھ پولیس کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔