پی ایس فائیو، ویڈیو گیمز کا مستقبل

 PS5 Video Games

PS5 Video Games

سونی الیکٹرونکس نے کورونا وبا کے دوران گیمز کے شوقین افراد کو ‘پی ایس فائیو’ کا تحفہ دیتے ہوئے اس کی پہلی جھلک جاری کردی جسے انہوں نے ‘گیمز کا مستقبل’ کہا ہے۔

سونی الیکٹرونکس نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر لائیو اسٹریمنگ کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے نئے ویڈیو گیم کنسول پلے اسٹیشن کی پہلی جھلک دکھائی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر صارفین اور گیمنگ کے شوقین افراد کی جانب سے ‘پی ایس فائیو’ کو لے کر خوب تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

سونی کی جانب سے پیش کیا جانے والا ‘پی ایس فائیو’ صارفین کے لیے دو مختلف ماڈلز میں دستیاب ہوگا۔

پی ایس فائیو کا پہلا ماڈل سادہ ہوگا جب کہ دوسرا ماڈل ڈیجیٹل ہوگا جس میں انٹرنیٹ کا استعمال کر کے گیم ڈاؤن لوڈ کر کے کھیلا جا سکتا ہے۔