پشاور: آئی بی کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گھر کے قریب قتل

Peshawar

Peshawar

پشاور کیعلاقے شیخ آباد میں فائرنگ کرکے آئی بی کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجاہد خان کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مجاہد خان کو دو گولیاں لگیں۔

پشاور کیعلاقے شیخ آباد میں آئی بی کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجاہد خان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول مغرب کی نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے مجاہد خان شدید زخمی ہوگئے۔ مجاہد خان کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخمیوں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد جمع کیے۔ اے ایس پی گلبہار کے مطابق مقتول کی پشت پر دو گولیاں لگی ہیں۔ پولیس نے حملہ آروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔