پی ایس ڈی پی کے تحت 199.4 ارب روپے کے فنڈز جاری کیئے گئے

PSDP

PSDP

رواں مالی سال 13- 2012 کے دوران ساڑھے گیارہ ماہ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے 199.4 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔

پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13 میں 14 جون 2013 تک بنیادی ڈھانچہ کی تعمیروترقی کے 346 جاری اور نئے منصوبہ جات کیلئے 104.5 ارب روپے جبکہ سماجی شعبہ کے 717 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 87.5 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں متفرق 77متفرق شعبہ جات کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2.4 ارب روپے کے فنڈز جبکہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اورتعمیر نو کے منصوبوں کیلئے ایرا کو5 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔

جاری مالی سال کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 234 ارب روپے کا نظرثانی شدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ پلاننگ کمیشن فنڈز کے اجرا کیلئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 20 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 20 فیصد اور تیسری سہ ماہی کے دوران 25 فیصد جاری کئے گئے اور اب آخری سہ ماہی کے دوران بچ جانے والے 35 فیصد فنڈز کے اجرا کو یقینی بنایا جائے گا۔