پی ایس جی کو شکست، بائرن میونخ نے چھٹی مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیت لی

Champions League

Champions League

لزبن چیمپیئنز (اصل میڈیا ڈیسک) لیگ کا فائنل میچ گزشتہ روز بائرن میونخ اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ نوجوان کھلاڑی کنگزلے کومن نے بائرن کو ایک صفر کی برتری دلائی۔

یہ میچ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کھیلا گیا۔ تماشائیوں کے بغیر سجے اس مقابلے میں پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرنے والے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نیمار فائنل میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکے۔ میچ کے دوران اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی وجہ سے گول کیپر مینوئل نوئر سب کی توجہ کا مرکز رہے جنہوں نے کسی کو گول پوسٹ کے قریب نہ آنے دیا۔

خیال رہے کہ پی ایس جی کو 2011ء میں قطری شاہی خاندان نے خریدا تھا۔ اگر فرانسیسی کلب فائنل جیت جاتا تو وہ اپنے ملک کا دوسرا کلب ہوتا جس نے چیمپیئنز لیگ میں فتح کا اعزاز حاصل کیا ہو۔ اس سے قبل 1993ء میں یہ مقابلہ مارسے نے جیتا تھا۔

جرمن کلب بائرن میونخ اس سے قبل پانچ مرتبہ یہ ٹرافی اپنے نام کر چکی ہے۔ اس سے قنل 2013ء میں اس نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔