پی ایس ایل 7؛ انتظامی امور کی منصوبہ بندی شروع

 PSL

PSL

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں پی ایس ایل میچز کیلیے انتظامی امور کی پلاننگ شروع ہوگئی جب کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، ضلعی اور سیکیورٹی اداروں کے افسران شریک ہوئے۔

پی ایس ایل 7 کے لاہور میں شیڈول میچزکے انتظامات پراہم اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں ہوا،چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیربھی موجود تھے، ڈی سی، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او لاہورسمیت صوبائی حکومت کے سیکیورٹی افسران نے بھی شرکت کی، لیگ میچز کی سیکیورٹی اوراسٹیڈیم کے باہر فینز زون کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔