لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں استحکام آیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ چئیرمین شہریار خان کرکٹ بورڈ چلائیں۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے جو غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آ کر کھیلیں گے، انہیں زیادہ معاوضہ دیں گے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شہریار خان ان کے بزرگ ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے مشاورت کرتے ہیں۔