عصمت انور محسود کا پی ایس ایل 2 کا فائنل لاہور میں کرانے کا خیر مقدم

PSL Final

PSL Final

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں PSL-2کے فائنل کے انعقاد پروفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب کے جراتمندانہ اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دہشت گردی کو شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا سہرا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔

عصمت انور محسود نے کہاکہ پوری قوم پاکستان میں اس شاندار ایونٹ کو کامیاب بنا کر دہشت گردی کو شکست اور یہ ثابت کردے گی پاکستانی قوم متحد اور باوقار قوم ہے وہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی عصمت انور محسود نے PSL2کا فائنل لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کرانے کے فیصلے وزیر اعظم پاکستان میں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا عوامی فیصلہ قرار دیا ہے۔
جاری کردہ :۔میڈیا کوارڈینٹر