لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کو داغدار کرنے والے مبینہ کردار ایک ایک کر کے نمودار ہونے لگے۔ کراچی کنگز کے اوپنر شاہ زیب حسن بھی اپنے اوپر لگنے والے فکسنگ الزام کی پیشی بھگتیں گے۔
پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ ان سے بھی سخت سوالات پوچھے جائیں گے اور چارج شیٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔
جارح مزاج اوپنر پر بھی بکیز کی طرف سے رابطوں کا الزام ہے۔ شاہ زیب کا نام فکسنگ اسکینڈل میں گونجا پھر دب گیا۔
کلیئرنس کے بعد وہ دبئی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دو میچ کھیلے اور انیس رنز بنا سکے۔