لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے جب کہ اعلان کردہ شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہوں گے جس کے لیے پی سی بی کو عرب امارات بورڈ کی طرف سے تحریری فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے یکم جون سے شیڈول کا اعلان کررکھا ہے تاہم اس شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے جب کہ پلے آف اور فائنل سمیت 20 میچ ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے اور پہلا میچ اسلام آباد یونائیتڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو گا۔
دوسری جانب پلیئرز اور آفیشلز کی ویکسی نیشن کرانا پی سی بی کی ذمہ داری ہو گی جس کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز ہوگیا، کلیئر ہونے والے کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کل سے قرنطینہ کیلے لاہور اور کراچی کا رخ کریں گے۔
واضح رہے فروری میں شروع ہونے والی پی ایس ایل 6 کورونا کیسز بڑھنے پر 14میچوں کے بعد ملتوی کر دی گئی تھی جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے یکم جون سے تمام میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔