لاہور (جیوڈیسک) آج لاہور میں پی ایس ایل کا میلہ سج رہا ہے، شہر اور سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 18ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ہیلی کاپٹر سے سرویلنس اور نہر میں کشتیوں سے بھی پٹرولنگ ہو گی۔
لاہور میں آج سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ میچ کیلئے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ پولیس، ڈولفن، پیرو سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے 18 ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ ہیلی کاپٹر سے سرویلنس اور نہر میں کشتیوں سے بھی پٹرولنگ ہو گی۔
پاکستان سپر لیگ کیلئے تمام کھلاڑیوں کے 2 روٹس بنائے گئے ہیں۔ کوئی بھی ایک روٹ استعمال کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہوٹل سے سٹیڈیم اور وہاں سے واپس لایا جائے گا۔
سول سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا جو دن بھر صورتحال کو مانیٹر کرے گا۔ دوسرے اضلاع سے ڈی پی اوز بھی لاہور طلب کر لئے گئے جو سی سی پی او لاہور کے تحت کام کرینگے۔ شہریوں کو سٹیڈیم تک لانے کیلئے شٹل سروس کا بھی اہتما م کیا گیا ہے۔