شارجہ (جیوڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا میچ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب احمد شہزاد نے پانچویں اوور کی پہلی گیند پر وہاب ریاض کو زور دار چھکا جڑ دیا۔ بس ہونا کیا تھا وہاب نے اگلی ہی گیند پر بیلز اڑائیں اور ایسا غصہ دکھایا کہ احمد شہزاد حواس سے بھی آؤٹ ہو گئے۔
دونوں کے درمیان نازیبا الفاظ کا تبادلہ ہوا اور نوجوان اوپنر نے وہاب کو دھکا ہی دے ڈالا۔ احمد شہزاد کی یہ پہلی بار ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں۔
اس سے پہلے بھی اپنے رویے کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہو چکے ہیں جبکہ فاسٹ بولر کے یہ تیور ورلڈکپ میں آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن کو تگنی کا ناچ نچانے کے بعد نظر آئے تھے۔