پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 110 رنز سے شکست دیدی

PSL

PSL

ابوظبی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں ہونے والے پی ایس ایل6 کے میچ میں گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے شان مسعود 73 رنزبناکرنمایاں رہے،جانسن چارلس نے47 رنز اور کپتان محمد رضوان نے 21 رنزبنائے جب کہ خوشدل شاہ نے ناقابل شکست 21 رنزبنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 جب کہ نواز ، ظاہر خان اور حسان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ کی اننگز
184رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا اور اس کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں۔

کوئٹہ کی پوری ٹیم 12 اعشاریہ ایک اوورز میں 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے جب کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سےسب سے بڑی فتح حاصل کی اور 100 رنز سے زائد مارجن سے جتنے والی پہلی پی ایس ایل ٹیم بن گئی۔

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دی،اس سے قبل اسلام آباد یونائٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے ہرایا تھا۔

کوئٹہ کی جانب سے جیک ویدرالڈ 19 ، سرفراز احمد 13 اورعثمان خان نے 12 رنزبنائے، محمدنواز 10 ، عثمان شنواری 7 اورظاہرخان نے 6 رنزبنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانزکے عمران طاہرنے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جب کہ عمران خان نے 2 اور لیسنگ موزارابانی،سہیل تنویراور شاہنوازدھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔