پی ایس ایل: 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

PSL Stadium Match

PSL Stadium Match

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے گروپ میچز کے دوران 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی۔

آج صبح این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران تماشائیوں کو داخلے کی اجازت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کی گائیڈ لائنز کے مطابق 20 فیصد تماشائیوں کو پی ایس ایل کے گروپ میچز کے دوران اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت کا فیصلہ کورونا مریضوں کی شرح کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔