لاہور (جیوڈیسک) پی ایس ایل فکسنگ کیس کی گتھیاں مزید الجھنے لگیں۔ ہر روز ایک نیا انکشاف ہوتا چلا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ایس ایل کے دوران دبئی میں 9 کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ان کھلاڑیوں میں اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شامل تھے۔
احمد شہزاد سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر سوالات ہوئے جس میں اوپنر نے سست بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 30 رنز بنائے تھے۔
تحقیقات کے بعد ذوالفقار بابر اور مخبر کا کردار ادا کرنے والے عمر امین کو کلین چٹ دیدی گئی جبکہ احمد شہزاد اور عماد وسیم ابھی بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے ریڈار پر ہیں۔