دبئی (جیوڈیسک) لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج رات نو بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میدان سجے گا۔ قلندرز کی قیادت اظہر علی اور گلیڈی ایٹرز کی سرفراز احمد کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل میں یہ دوسرا ٹاکرا ہو گا۔ پہلے میچ میں لاہور نے کوئٹہ کو 63 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔عمرا کمل نے ترانوے رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔
کرس گیل کی بیٹنگ فارم قلندرز کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ جارح مزاج اوپنر چار میچز میں تینتالیس رنز ہی جوڑ سکے ہیں۔