پی ایس ایل کا آغاز 9 جون سے ہوگا، ابتدائی شیڈول جاری

PSL

PSL

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے ابتدائی شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابو ظبی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کا بتانا ہےکہ 6 ڈبل ہیڈرز کے میچ کھیلے جائیں گے، ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام6 بجے ہوگا اور ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات11 بجے ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوں گے جب کہ میچز کا مکمل شیڈول کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیےابوظبی پہنچنے کے بعد ابتدائی قرنطینہ مکمل کرنے والے پلیئرز نے ٹریننگ کیلئے شیخ زاید اسٹیڈیم کا رخ کرلیا ہے۔

گزشتہ روز شیخ زاید اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے تقریباً تین گھنٹے ٹریننگ کی، کھلاڑیوں کو میدان میں آنے کا یہ موقع 7 روز تک کمروں میں محدود رہنے کے بعد میسر آیا۔

27 مئی کو چارٹرڈ فلائٹس سے پہنچنے والے افراد کا قرنطینہ بدھ کو مکمل ہوگیا جس کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت ملی۔