شارجہ (جیوڈیسک) پی ایس ایل کے سلسلے کا گیارہواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم انیسویں اوور میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سترہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔
کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد اور لوک رائٹ اوپننگ کرنے آئے۔ لوک رائٹ نے 1 چوکے کی مدد سے 6 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے اور رسل کی گیند پر بلنگز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ احمد شہزاد نے 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 31 گیندیں کھیل کر 41 رنز بنائے اور رسل کی گیند پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
پیٹرسن کو رسل نے پہلی ہی گیند پر بولڈ کر دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیجانب سے سرفراز احمد 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نواز نے 14 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رسل تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔