پی ایس او کا 4 لاکھ ٹن پٹرول درآمد کرنے کا فیصلہ

PSO

PSO

کراچی (جیوڈیسک) موسم سرما میں سی این جی کی لوڈ شیڈنگ بڑھنے کے باعث عوام کا انحصار پٹرول پر بڑھ جاتا ہے۔ پی ایس او نے 4 لاکھ ٹن پٹرول درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ایس او کے حکام کے مطابق دسمبر 2014ء سے مارچ 2015ء کے دوران 4 لاکھ ٹن پٹرول درآمد کیا جائے گا، جس کے لیے ٹینڈر جاری کیے جاچکے ہیں۔ حکام کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں جولائی سے اب تک 28 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

جس کی وجہ سے پٹرول کی درآمدی لاگت میں بھی کمی کی امید ہے۔ ملک بھر میں پٹرول کی ماہانہ کھپت 3 لاکھ ٹن ہے اور سی این جی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ جانے سے اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ موسم سرما کے دوران پنجاب میں ہفتے میں 5 روز جبکہ سندھ میں 3 دن کا ناغہ کیا جاتا ہے۔