پی ایس او کے گردشی قرضے 272 ارب روپے تک پہنچ گئے

PSO

PSO

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ایس اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری بجلی گھر 140ارب روپے کے مقروض ہیں۔ مزید فرنس آئل فراہم کرنے کی سکت باقی نہیں رہی۔

وزارت خزانہ فوری طور پر 50 ارب روپے ادا کرے ورنہ تیل خریدنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔

پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی درآمد کے لیے بینکوں نے بھی قرض دینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ملک میں تیل کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔