پی ایس او کے پاس فرنس آئل کی کمی نہیں، وزارت پٹرولیم

Oil

Oil

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے پاس فرنس آئل کی کمی نہیں، 25اور 27جنوری کو ساٹھ ساٹھ ہزار ٹن کے دو جہاز بھی فرنس لے کر پہنچ رہے ہیں۔

وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس او کے پاس فرنس آئل کی کوئی کمی نہیں۔

60ٹن فرنس آئل کا جہاز 25 جنوری جبکہ دوسرا 27جنوری کو پہنچے گا۔