پی ایس او نےحبکو پاور پلانٹ کو فرنس آئل کی سپلائی روک دی

PSO

PSO

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرجانے کا خدشہ ہے،پی ایس او نے 1300 میگاواٹ کے قریب بجلی بنانے والے پلانٹ حبکو کو فرنس آئل کی سپلائی روک دی۔

پورٹ قاسم پر پی ایس او کے آئل ٹرمینل ذوالفقار آباد پر تیل کا زخیرہ ختم ہونے کے بعد کمپنی کی جانب سے حبکو پاور پلانٹ کو فرنس آئل کی سپلائی بند ہوچکی ہے ذرائع کے مطابق حبکو کے پاس اب صرف 4 سے 5 روز تک کا ایندھن کا زخیرہ رہ گیا ہے اور انتظامیہ نے 4 میں سے ایک بجلی کی پیداوار کا یونٹ بند کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا کے پی ایس او مالی مشکلات کے باعث دسمبر سے اب تک فرنس آئل کا ایک بھی جہاز امپورٹ نہیں کرسکی ہے،جس کے باعث اب کمپنی کے پاس ایندھن کا ذخیرہ 63 ہزار ٹن کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ۔حکام کے مطابق پی ایس او کو مختلف اداروں سے 230 ارب روپے کی وصولیاں کرنی ہیں۔