اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل کے قومی ایئر لائن پر واجبات گیارہ ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔ ۔پی ایس او نے وزارت پیٹرولیم سے پی آئی اے کو جیٹ فیول سپلائی بند کرنے کی اجازت طلب کر لی، پاکستان اسٹیٹ آئل ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پرجیٹ فیول کی سپلائی کی مد میں واجبات گیارہ ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے ہیں۔
اس بھاری رقم کی عدم ادائیگی کے باوجود پی ایس او نے قومی مفاد میں پی آئی اے کو تیل کی فراہمی جاری رکھی، تاہم مالی بحران کے باعث پی ایس اونے واجبات کی فوری ادائیگی نہ ہونے پرپی آئی اے کو جیٹ فیول کی سپلائی معطل کرنے کافیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او نیوزارت پیٹرولیم سے پی آئی اے کو سپلائی معطل کرنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔