پریٹوریا (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے پیرااولمپک ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو عدالت نے تیس روز کے لئے نفسیاتی معائنے پر بھیج دیا۔ مقدمے کی سماعت تیس جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔
ہائیکورٹ نے قتل کیس کی سماعت کے 33 ویں روز بلیڈ رنر پسٹوریس کے تیس روزہ نفسیاتی معائنے کا حکم جاری کر دیا تاکہ تجزئیے سے یہ بات معلوم ہو سکے کہ گزشتہ سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی دوست ریوا سٹین کیمپ پر فائرنگ کرتے وقت آسکر پسٹوریس کے مجرمانہ عزائم تھے یا نہیں۔