کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں گزشتہ کئی روز سے اضافے کا سلسلہ جاری تھا اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران 100 انڈیکس کئی ریکارڈ توڑ چکا تھا۔
تاہم آج مارکیٹ میں کچھ ٹھہراؤ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس نے بلندی کی جانب اپنا سفر جاری رکھنے سے احتاز کیا۔
سرمایہ داروں کی جانب سے ملاجلا رجحان سامنے آیا اور کاروباری سیشن کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس 216 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ چھیالیس ہزار نو سو ترانوے پوائنٹس کی سطح پر بند ہو گیا۔