لاہور (جیوڈیسک) کرکٹ بخار نے سب کو بیمار کر رکھا ہے۔ کوئی ٹینشن لے رہا ہے تو کوئی ٹپس دے رہا ہے۔ روایتی حریفوں کو ان ایکشن دیکھنے سابق کپتان عمران خان بھی بھارت پہنچ گئے۔
عمران خان نے بھارت پہنچتے ہی شاہینوں کو مشوروں سے بھی نوازنا شروع کر دیا ہے، کہتے ہیں شاہینو! نفسیاتی برتری سے فائدہ اٹھاؤ، بے خوف ہو کر جان لڑاؤ۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کے محض دو اوورز ہی صورتحال بدل دیتے ہیں کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے، عامر اور کوہلی کا مقابلہ مزیدار ہو گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایڈن گارڈن میں پاکستان ہمیشہ جیتا، میزبان ٹیم کی نسبت آفریدی الیون کا مورال بلند ہے، پھر بھی بھارت کو ہرانا آسان نہیں ہو گا۔