اسلام آباد (خبرنگار) ماہر نفسیات، معروف سماجی کارکن سدرہ اختر کو دختر پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا گیا، ایوارڈ ز کی تقریب میں وزیر اطلاعات سندھ ، آجی سندھ اور دیگراہم شخصیات نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم ”آئی ہیلپ ” کی جانب سے خواتین کے حقوق کی جنگ لڑنے والی خواتین کے لئے ایوارڈ تقریب کا انعقاد حیدر آباد میں کیا گیا۔
ایوارڈ کیء تقریب میں وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو ، آجی سندھ اور آئی ہیلپ کے سی ای او فدا وسان سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ،دختر پاکستان ایوارڈ کے لئے پورے پاکستان سے ایسی خواتین کا انتخاب کیا گیا جو دوسری خواتین کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں ، ایوارڈ کے لئے صوبہ پنجاب سے تین سو کے لگ بھگ نامزدگیاں موصول ہوئیں۔
جیوری نے ایوارڈ کے لئے سدرہ اختر کا انتخاب کیا،سدرہ اختر نے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کے ہاتھ سے ایوارڈ وصول کیا ، سدرہ اختر کا تعلق فیصل آباد کے علاقے سمندری سے ہے ، وہ مختلف سماجی تنظمیوں میں اہم عہدوں پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کر چکی ہیں۔
ماہر نفسیات ایک ٹرینر ہونے کے ناطے سے وہ مختلف اداروں میں خواتین کے بااختیار بنانے کے حوالے سے لیکچرز بھی دے چکی ہیں ، سدرہ اختر سی ڈی اے لیبر یونین کے صدر (کھیل و ثقافت ) چوہدری اختر کی صاحبزادی ہیں اور وہ اس سے قبل پاکستان کی پچاس بااثر خواتین کی فہرست کے لئے بھی نامزد ہوچکی ہیں۔