پی ٹی اے کی بلک ایس ایم ایس روکنے کیلے پالیسی تیار

SMS

SMS

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی اے نے بلک ایس ایم ایس روکنے کے لیے پالیسی تیار کر لی ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے پندرہ منٹ میں دو سو موبائل پیغامات بھیجنے پر ایس ایم ایس سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سروس بند ہونے کے بعد بیان حلفی جمع کرانے پر صرف ایک بار سروس بحال کی جائے گی۔ دوسری مرتبہ ذیادہ موبائل پیغامات بھیجنے پر موبائل کنکشن سے ایس ایم ایس سروس مستقل طور پر بند کر دی جائے گی۔ پی ٹی اے نے یہ فیصلہ ان چاہے ایس ایم ایس روکنے کے لیے کیا۔