اسلام آباد (جیوڈیسک) صارفین رعایتی نرخوں پر تیز ترین وائرلیس براڈ بینڈ انٹر نیٹ استعمال کر سکیں گے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایوو صارفین کے لئے نئی سمر آفر متعارف کروائی ہے جو انہیں ایوو 3.1 ڈیوائس کے ایک ماہ کے مفت استعمال کے ساتھ سا تھ ایک سال کیلئے ماہانہ نرخوں پر رعایت بھی فراہم کر تی ہے۔
پی ٹی سی ایل کی اس نئی پیشکش سے صارفین ایک سال تک 750 روپے ماہانہ کے رعایتی نرخوں پر پاکستان کا تیز ترین وائرلیس براڈ بینڈ انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔ اس آفر کے تحت ایوو 3.1 ڈیوائس کی قیمت کو بھی کم کر کے 2550 روپے کر دیا گیا ہے تا کہ صارفین مناسب نرخوں پروائرلیس براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں۔