لاہور (جیوڈیسک) پی ٹی سی ایل لاہور کی مرکزی ایکسچینج میں لگی آگ بجھ گئی ، کسی چنگاری کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو گاڑیاں ابھی تک موجود ہیں ، مواصلاتی نظام میں ابھی تک خرابی موجود ہے۔
ایجرٹن روڈ پر واقع عمارت میں اتوار کی رات دو بجے آتشزدگی ہوئی اور چند گھنٹے میں ہی آٹھ منزلہ عمارت کے اوپری تین فلورز پر لگے آلات جل گئے۔ ہزاروں ٹیلی لائنز اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی جس کی بحالی کے لئے متبادل انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
اور سرکاری اداروں کی ہیلپ لائین کی بحالی بھی جزوی طور پر ہو چکی ہے تاہم اے ٹی ایم لنکس پر صارفین کو ابھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق متاثر ہونے والی لائنز کے لئے متبادل ایکسچینجز پر کام جاری ہے اور جلی ہوئی۔
عمارت میں بھی جلد ہی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا تاہم آگ سے متاثر ہونے والے تین فلورز کی حالت زار کے بارے میں ماہرین کی رائے کے بعد ہی آلات دوبارہ لگانے کا عمل شروع ہو سکے گا۔