پی ٹی سی ایل میں ہارورڈ منیج مینٹرپروگرام کا آغاز

Saleem

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے اپنی سینئر اورمستقبل کی قیادت کے لئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ آن لائن لرننگ پروگرام Harvard ManageMentor (HMM) ہارورڈ منیج مینٹر کا آغاز کردیا ہے۔ اس پروگرام کے انعقادکا مقصد اپنی اعلیٰ قیادت کی کاروباری اور افرادی صلاحیتوں کی تیاری ہے۔HMM آج کی مصروف

قیادت کے لئے آن لائن سیکھنے کا ایک جدید پروگرام ہے جو بزنس اور انتظامی امور سیکھنے کے وسائل کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔یہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک مکمل ملکیت ضمنی ادارے ہارورڈ بزنس اسکول پبلشنگ کا آفیشل مقامی پارٹنر ہے۔اس پروگرام کے انعقاد کے موقع پر پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سیّد مظہر حسین نے اس پروگرام کو ادارے کی ترقی کے لئے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کمپنی کی کامیابی اور تبدیلی کے فروغ کے لیے اعلی قیادت کے مثبت کردار پر زور دیا۔

انہوں نے پی ٹی سی ایل کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جدید ای لرننگ سلیوشنز کی فراہمی کو اعلیٰ قیادت میں سیکھنے اور جدت پسندی کے حصول کے لیے اہم اقدام قرار دیا۔ پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر نے کمپنی کے وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور کاروباری ترجیحات کی سمت میں سیکھنے کے عزم پر شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔