ٹنڈوآدم (کامران انصاری) پی ٹی سی ایل کے پنشنرز کیجانب سے دائر کردہ اپیلوں پر سپریم کورٹ نے مزکورہ دائر کردہ اپیلیں مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ ڈبل بینچ کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔
پنشنرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چیف جسٹس کے حق میں نعرے بازی تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ کے ٹرانسفرڈ پنشنرز کے پاکستان بھر کے 40000 پنشنرز نے سپریم کورٹ پاکستان میں زیر التوأ پی ٹی سی ایل کی جانب سے دائر کردہ اپیل بخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ جات بابت بحالی پنشن و دیگر وفاقی مراعات کا فیصلہ معزز سپریم کورٹ نے مزکورہ دائر کردہ اپیلیں مسترد کرتے ہوئے اسلام آبادہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ ڈبل بینچ کے فیصلوں کو برقرار رکھا ہے۔
سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے سے پورے پاکستان میں پنشنرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹنڈوآدم میں دفتر الفلاح ویلفئر میں ایکشن کمیٹی اور ا لفلاح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنشنرز کا اجلاس ہوا شرکاء نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک کے حق میں نعرے بازی کی اور کہا کہ اس تاریخ ساز فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔
یہ تاریخی فیصلہ آنے پر پنشنرز نے ڈپٹی کنوینر آل پاکستان ایکشن کمیٹی اعظم قریشی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی اس موقع پر پنشنرز کے نمائندگان میں محمد اعظم قریشی ،محمد اسحاق خان، مرزا شفیق بیگ، رسول خان شفیع الحسن، خان محمد نورانی، احمد دین چاچڑ نے حکومت پاکستان اور PTET سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنشن میں اضافہ جات کی ادائیگی کرے بصورت دیگر ملک بھر کے تمام پنشنرز ڈی چوک اسلام آباد میں بھر پور انداز میں بچوں سمیت دھرنا دیں گے۔