پی ٹی سی ایل کے لئے کسٹمرز سروس ایپر ی سیشن ایوارڈ

PTCL

PTCL

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کو پہلی سروس کانفرنس ‘‘سروس پنچ 2014’’ میں ٹیلی کام کے شعبے میں صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر ‘‘کسٹمرز سروس ایپر ی سیشن ایوارڈ’’ دیا گیا ہے۔

ایوارڈ دینے کی تقریب ایکٹو 8 ROZEE.PK, اور پاکستان ہیومن کیپیٹل فورم کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ پاکستان میں آئی سی ٹی سروس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی پی ٹی سی ایل کا ٹیلی کام انڈسٹری میں نما یا ں پوزیشن کا حصول جدید ٹیکنا لوجی کو بروئے کار لا تے ہو ئے بہترین خدمات فراہم کرنے کے عز م کی عکا سی کر تا ہے۔

یہ سروے ایکٹو8کی طرف سے مکمل طور پر خود مختار انداز میں کیا گیا جس میں معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزار افراد کی رائے لی گئی۔