تحریک انصاف کو 28 ستمبرکو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی

Pakistan Minar

Pakistan Minar

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کو 28 ستمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلیے سی سی پی او کو خط لکھ دیا۔

اس سے قبل تحریک انصاف نے مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور میں جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دی تھی۔ جس پر صوبائی وزیر قانون رانا مشہود کا کہنا تھاکہ جلسے سے منع نہیں کیا جائے گا، دوسری جانب مینار پاکستان کے سیکورٹی افسر کا کہنا ہے۔

کہ اس جگہ پر سکیورٹی خدشات ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال اور میاں افتخار نے ڈی سی او لاہور کے دفتر میں جلسے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی، اس موقع پر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا۔

کہ انتظامیہ نے روکنے کی کوشش کی تو پھر جاتی عمرہ میں جلسہ کریں گے۔وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کے قریب تعمیراتی کام جاری ہے، پی ٹی آئی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی جلسہ پر اصرار کیا تو پھر فیصلہ کریں گے کہ کون سا گراؤنڈ انہیں دیا جائے۔

مینار پاکستان کے سیکورٹی افسر محمد ضمیر کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر یہاں خاردار تاریں لگا رکھی ہیں۔ مینار پاکستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یادگار پاکستان 55 ایکٹر کی اراضی پر مشتمل ہے، اس کے اندر تقریبا 4 لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔