تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے، طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

بھکر (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وہ انقلاب کی منزل پانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، ان کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے 30 نومبر کے جلسے کی دعوت دی ہے ، شرکت کا حتمی فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

اپنی تقاریر سے بھونچال برپا کرنے والے شعلہ بیاں مقررڈاکٹر طاہر القادری عارضہ دل کے باعث آج تھکے تھکے نظر آئے۔ بھکر میں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کی حالت ایسی ہو گئی ہے جیسے موت کو چھو کر آئے ہوں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا مزار قائد کے 25 دسمبر تک پروگراموں کا ناغہ نہیں کرنا چاہتا ، مارچ اپریل میں سرائیکی وسیب کو کور کروں گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ڈاکٹروں نے دل کی مرض کی تشخیض کر دی تھی لیکن علاج نہیں کرایا۔ علاج کراتا تو 4 ماہ انتظار کرنا پڑتا۔ طاہر القادری نے کہا پی ٹی آئی نے 30نومبر کے جلسے کی دعوت دی ہے ، شرکت کا حتمی فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔